سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس کے 3 بیٹوں سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ مارگلہ میں ملزمان کیخلاف شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے۔
درج مقدمے کے مطابق ملزمان نے شہری کا راستہ روک کر تشدد کیا اور دھمکیاں دیں۔
پولیس نے ملزمان کی پانچ گاڑیاں قبضے میں لے لیں جن پر پولیس لائٹس لگی ہوئی تھیں۔ گرفتار ہونے والوں میں چار ڈرائیور بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی اسلام آباد پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔
