Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انڈسٹریز کے لیے زیروریٹڈ بحال، بجلی نرخ، شرح سود میں کمی کی جائے، عاطف اکرام

صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ بجٹ میں انڈسٹریز کے لیے زیروریٹڈ بحال، بجلی نرخ، شرح سود میں کمی کی جائے۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ مہنگائی کم ہو کر 11.8 فیصد ہو گئی ہے جبکہ 22 فیصد شرح سود بلاجواز ہے، شرح سود میں کمی کر کے حکومت سود کی ادائیگیوں میں 3 کھرب روپے کی بچت کر سکتی ہے۔

عاطف اکرام نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہ گزشتہ چار ماہ سے امریکہ اور برازیل سے روئی کی درآمدات بندرگاہ پر بند ہیں، جس کی وجہ سے ڈیمریج چارجز بڑھنے کی وجہ سے اہم مالی بوجھ پڑا ہے جو کہ اب 50 ملین روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ چارجز غیر ملکی کمپنیوں کو ڈالروں میں ادا کیے جا رہے ہیں، جس سے ملک پر معاشی دباؤ بڑھ رہا ہے حکومت اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے فی الفور حل کروائے۔

صدر فیڈریشن عاطف اکرام نے کہا کہ  پاکستان میں کاروبار اور تجارت کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے وزیر اعظم کے عزم پر یقین ہے  ہمارا مطالبہ ہے کہ  بیرونی ترسیلات زر کے ذریعے عائد مالی بوجھ کو کم کرنے اور پاکستان کی معیشت مزید نقصان سے بچانے کے لیے بہت ضروری ہے کہ سرمایہ کاری اور کاروبار دوست پالیسیاں لائی جائیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version