وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت لائیو اسٹاک سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پاکستانی تاریخ کا پہلاپنجاب لائیو اسٹاک کارڈ اور پہلی فارمر رہنمائی ایپ تیار کرنے کے علاوہ کئی اہم پراجیکٹس کی منظوری دی گئی۔
مریم نواز کو اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ کے تحت مویشی فیڈ کے لئے ڈھائی لاکھ بلاسود قرض ملے گا۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے لائیواسٹاک فارمر کے لئے قرضے کے حصول کے مراحل کو آسان بنانے اور جنوبی پنجاب میں فارمرز کو ڈیر ی فارمنگ کے لئے اسکیم تیار کرنے کی ہدایت بھی دیں۔
مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کے لائیو اسٹاک فارمرز کو معاشی خودمختاری کی راہ پر گامزن کرناچاہتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوبی پنجاب کے دیہی علاقوں میں مقیم مرد اور خواتین کوڈیر ی فارمنگ کے لئے آسان اقساط پر قرضہ فراہم کرنے کا جائزہ لیا جائے گا اس کے علاوہ پنجاب بھر کے 40 ہزار فارمرز کوپنجاب لائیواسٹاک کارڈ کے ذریعے قرضے دیئے جائیں گے۔
بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ سکیم سے چار لاکھ جانورمیٹ ایکسپورٹ کے لئے میسرہوں گے، جبکہ فارمر کو جانورں کی فری ڈیگنگ، فری انفیمی نیشن سروسز، ونڈا اور سائلج کی کوالٹی کی ٹیسٹنگ سہولت بھی فراہمی کی جائے گی۔
