سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
اس حوالے سے محمد زبیر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کافی عرصے پہلے میں نے یہ فیصلہ کرلیا تھا، جب سے پاور پالیٹکس شروع کی ہے تو ساتھ چلنا مشکل ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کافی عرصے پہلے ن لیگ قیادت کو واضح کرچکا تھا، عدم اعتماد، پی ڈی ایم کارکردگی سمیت مختلف ایشوز پر اختلافات تھے۔
سابق گورنر کا کہنا تھا کہ کسی اور پارٹی میں جانے کا فیصلہ نہیں کیا، آئندہ چند دن میں سیاسی مستقبل کا فیصلہ کروں گا۔
محمد زبیر نے مزید کہا کہ پارٹی کا موقف تبدیل ہوگیا تھا اس لیے خود کو پارٹی سے الگ کرلیا، ہم نے عوام کے لیے سیاست کرنی ہے، ووٹ کو عزت دوہمارا نعرہ تھا۔
