Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ حکومت کا پاک بھارت میچ بڑی اسکرین پر دکھانے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے کے 20 سے زائد مقامات پر بڑی اسکرین پر پاک بھارت میچ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کی ہدایت پر محکمہ کھیل صوبے بھر میں عوامی مقامات پر بڑی اسکرین پر پاک بھارت میچ لائیو دکھائے گا۔

سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر سمیت دیگر اضلاع میں پاک بھارت میچ لائیو دکھایا جائے گا، کراچی میں ملیر، سول لائین اور اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں بڑی اسکرین پر میچ دکھایا جائے گا۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں نیشنل اسٹیڈیم، خیرپور میں ممتاز کرکٹ گراؤنڈ اور ٹنڈو محمد خان میں پاک بھارت میچ اسکرین پر لائیو دکھایا جائے گا۔

بخش مہر نے مزید کہا کہ ہم سب کو پاکستان کی جیت کے لئے دعا کرنی چاہیے، پاک بھارت میچ میں انشاء اللہ پاکستان کی جیت ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version