Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ کا آنے والا بجٹ عوام دوست ہوگا، ناصر حسین

صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ کا آنیوالا بجٹ عوام دوست ہوگا۔

سید ناصر حسین شاہ نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی بجٹ میں نئی ٹیکسز عائد نہیں کیے جائیں گے، جبکہ سندھ میں سیلاب متاثرین کو اکیس لاکھ گھر بنا کر دے رہے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر سندھ میں پینے کے صاف پانی کی اسکمیں ترجیحات ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے مزید یہ بھی کہ ملکی حالات ایسے ہیں کہ وفاقی حکومت کو بلیک میل نہیں کرنا چاہتے، جبکہ امید ہیں کہ وفاقی حکومت اشیا خوردنوش پر ٹیکسز نہیں لگائے گی۔

واضح رہے کہ آج پینل آف چیئرمین جمیل سومرو کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا۔

 اجلاس کے دوران محکمہ اسکول ایجوکیشن و خواندگی پر وقفہ سوالات و جوابات ہوا، جس میں علی خورشیدی نے سوال کیا کہ گذشتہ دور حکومت کے دوران سندھ میں کتنے اساتذہ کو غیر حاضر رہنے پر برطرف کیا گیا۔

 جس کے جواب میں وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا کہ سال 2018 سے 2023 تک 7159 گھوسٹ اساتذہ کی نشاندہی ہوی جن کے خلاف تادیبی کارروائی کے لیے لکھا گیا ہے۔

سردار شاہ نے یہ بھی کہا کہ گذشتہ پانچ سال میں غیر حاضری پر 1260 ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کو نوکریوں سے برطرف کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں ایسے اسکول موجود ہیں جہاں واش رومز کی سہولت دستیاب نہیں ہے، جبکہ پہلے مرحلے میں آئندہ ایک دوسالوں میں گرلس اسکولز کے اندر واش رومز کی سہولت مہیا کی جائیں گی۔

سردار شاہ نے مزید یہ بھی کہا کہ سیلاب کے دوران سندھ میں بیس ہزار اسکول تباھ ہوئے، جبکہ گذشتہ بارہ سال سے محکمہ تعلیم میں لوئر اسٹاف کی بھرتیاں نہیں ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version