وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑنے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑنے میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دورحکومت میں معاشی اعشاریے بہترہوئےہیں، جبکہ گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 17فیصد سےکم ہوکر11فیصد پرآئی ہے۔
عطاتارڑنے یہ بھی کہا کہ دنیابھر میں اسکلڈ لوگوں کی بہت مانگ ہے، جبکہ ترقی یافتہ ممالک ٹیلنٹ بیسڈ ورک فورس دیکھ رہےہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ گلوبل اکانومی کی ترقی میں پاکستانی اسکلڈ فورس کابڑاکردار ہے، جبکہ ملکی کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے مزید یہ بھی کہا کہ تعلیم ہمارے معاشرےاورمعیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، جبکہ نوجوانوں کواسکلڈسہولیات دینےسےمعیشت پرمثبت اثرپڑےگا، اس کے علاوہ حکومت نوجوانوں کوموقع فراہم کر رہی ہے۔
