Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوجوان خون کے عطیہ کی مہم میں مثال قائم کریں، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے نوجوان خون کے عطیہ کی مہم میں مثال قائم کریں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے خون عطیہ کرنے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کا دن ہے جو دوسروں کی زندگی بچانے کیلئے خون کا قیمتی عطیہ پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے پر میں ان تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے خون کا عطیہ دے کر جانیں بچائیں۔

 مریم نواز کا کہنا تھا کہ خون کا عطیہ دینا مستحسن عمل ہے، عطیہ کردہ خون کا ہر قطرہ مریض کے لیے امید کی کرن ہے جو اپنی زندگی کے لیے لڑ رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ رضاکارانہ خون عطیہ کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، خون کا عطیہ دے کر آپ کسی شدید ضرورت مند کو زندگی کا تحفہ دیتے ہیں، پنجاب کے نوجوان خون کے عطیہ کی مہم میں مثال قائم کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version