Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجٹ میں عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی تجاویز ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ بجٹ میں غربت کے خاتمے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی تجاویز ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا پری بجٹ اجلاس ہوا جس میں نئے مالی سال 25-2024ء کی بجٹ تجاویز پر غور کیا گیا۔

سید مراد علی شاہ نے اجلاس کے دوران کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے 10 نکات پر عملدرآمد کے حساب سے بجٹ بنایا گیا ہے جبکہ اب چیئرمین بلاول بھٹو کے انتخابات میں کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کا وقت شروع ہورہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ بجٹ میں غربت کے خاتمے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی تجاویز ہیں، اس کے علاوہ اجلاس میں نئے مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی تجویز پر غورکیا گیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ کابینہ ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن بڑھانے پر بھی غور کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری خزانہ اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version