پیپلز پارٹی کی بڑھتی ناراضگیوں کے پیش نظر حکومت کی اہم شخصیت نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا اور آج پھر ملاقات کا وقت مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق حکومتی وفد کے اعلیٰ شخصیت نے سید خورشید شاہ اور نوید قمر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی مذاکراتی وفد بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک مشاورت کے بعد حکومتی وفد سے ملاقات کا وقت طے کریں گے۔
پیپلز پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومتی شخصیت نے آج ملاقات کے لیے تین بجے کا وقت مانگا ہے۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی بجٹ تیاری پر اعتماد میں نہ لینے پر حکومت سے ناراض ہے۔
