Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جوڈیشری سے متعلق پنجاب اسمبلی کے بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور: پنجاب بجٹ 2024-25 میں جوڈیشری سے متعلق پنجاب اسمبلی میں پیش کیے جانے والے بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

حکومت پنجاب نے موجودہ بجٹ میں لاہور ہائی کورٹ کیلئے 34 رب روپے مختص کر دیے جبکہ اسپیشل کورٹس کیلئے 40 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

سول کورٹس کیلئے 19 ارب  روپے اورسیشن کورٹ کیلئے 14 ارب روپے مختص کیے گئے۔

اس کے علاوہ سمال کاز کورٹس کیلئے 10 کروڑ روپے مختص کیے، پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کیلئے 4 ارب 41 کروڑ روپے اور محکمہ قانون اور پارلیمانی امور کیلئے 4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے ججوں کوبلا سود قرضوں کے اجراء کیلئے 1 ارب روپے جبکہ پنجاب سروس ٹربیونل کیلئے 1 ارب 75 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version