گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حکومت سے گزارش کی ہے کہ موٹروے پر کام شروع کیا جائے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بجٹ پیش ہوا اس پر بات کرنا ضروری تھی جبکہ وزیراعظم سے کے پی بجٹ سے متعلق ملاقات بھی ہوئی ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ اس سال چشمہ لفٹ کی بنیاد رکھیں گے، جبکہ لفٹ کینال کا والیم بھی مزید بڑھائیں گے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے یہ بھی کہا کہ دیر، چترال موٹروے کو ماضی میں نہیں بنایا گیا حکومت سے گزارش کی ہے کہ موٹروے پر کام شروع کیا جائے۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید یہ بھی کہا کہ ہمارے صوبے میں سیکیورٹی کے حالات انتہائی خراب ہیں اس لیے وزیر اعلی فوری ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلائیں۔
