مکہ مکرمہ میں مناسک حج کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لاکھوں عازمین آج میدان عرفات میں حج کے کارکن اعظم وقوف عرفہ ادا کررہے ہیں۔
لبیک اللھم لبیک کی بلند صداؤں کےساتھ دنیا بھر سے آئے ہوئے عازمین حج میدان عرفات میں موجود ہیں، تمام عازمین عرفات کی مسجد نمرہ میں خطبہ حج سن رہے ہیں، اس کے بعد نماز ظہر اور عصر قصر کے ساتھ ادا کریں گے۔
مسجدالحرام کےامام وخطیب شیخ ڈاکٹرماہربن حمد خطبہ حج دیں گے،جبکہ خطبہ حج کا ترجمہ اردوسمیت 50 زبانوں میں نشرکیاجائے گا۔
حج کا خطبہ سننے کے بعد تمام عازمین عازمین غروب آفتاب ہوتے ہی مزدلفہ روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ نماز مغرب اور عشاء اکٹھی اداکریں گے اور رات مزدلفہ میں کھلے آسمان تلےگزاریں گے۔
واضح رہے کہ عازمین حج نے گذشتہ شب منیٰ میں قیام کیا تھا۔
حجاج کرام مزدلفہ سے رمی کے لیے کنکریاں اکٹھی کریں گے، جبکہ 10 ذی الحج کونماز فجر کی ادائیگی کے بعد عازمین جمرات روانہ ہوں گے۔
جمرات پرشیطان کوکنکریاں مارنے کے بعد حجاج قربانی کریں گے، اس کے بعد احرام کھول دیں گے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر سے آئے 20 لاکھ عازمینِ حج میں سے ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ عازمین حج نے گذشتہ شب منیٰ میں قیام کیا تھا۔
