Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گورنر سندھ نے قربانی کیلئے 100 اونٹ، 10 بیل اور 100 بکرے خرید لیے

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قربانی کے لئے 100 اونٹ، 10 بیل اور 100 بکرے خرید لیے ہیں۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھاؤ تاؤ کر کے رات گئے فی بیل 10 لاکھ  جبکہ فی بکرا 40 ہزار کا خریدا۔

ترجمان نے بتایا کہ گورنر سندھ پہلے ہی فی اونٹ 3 لاکھ کے حساب سے خرید چکے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ قربانی کے لیے اونٹ ملتان، تھر، چولستان اور تونسہ شریف سے لائے گئے ہیں، عید کے تینوں دن اونٹوں کو نحر اور بکروں کو قربان کیا جائے گا۔

اس حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا تھا کہ گورنر ہاؤس سے 3 دن تک مستحقین اور غریبوں میں اونٹ اور بکروں کا گوشت تقسیم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت ملک بھر میں کل عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔

دن کا آغاز مساجد میں امت مسلمہ کی بھلائی اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوگا۔

تمام شہروں، قصبوں اور دیہاتوں کی مساجد، عیدگاہوں اور کھلی جگہوں پر نماز عید کے اجتماعات ہوں گے۔

علمائے کرام عید کے اپنے خطبات میں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کے فلسفے کی اہمیت کو اجاگر کریں گے اور لوگ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت پر عمل کرنے کے لیے جانوروں کی قربانی کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version