Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دعا ہے اللہ تعالیٰ قربانیوں کے صدقے امتِ مسلمہ کی ہر مشکل ٹال دے، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ کروڑوں قربانیوں کے صدقے امتِ مسلمہ کی ہر مشکل ٹال دے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اہل وطن کوعید قرباں کی ڈھیروں مبارکباد دیتی ہوں، اللہ پاک حضرت ابراہیم کی سنت پرکی گئی قربانیاں قبول فرمائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قربانی کا مقصد مسلمانوں میں ایثار و قربانی کا جذبہ پیدا کرنا ہے، دعا ہے اللہ کریم غزہ کی حفاظت، فلسطین کو پائیدارامن عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

دن کے آغاز پر ملک تمام چھوٹے بڑے شہروں، دیہاتوں اور قصبوں میں عید گاہوں، پارکس، کھلے مقامات اور مساجد میں عید الضحیٰ کی نماز کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے، جس میں ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

لوگ نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

یہ عید حضرت ابراہیم اور حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں منائی جاتی ہے اور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے لوگ نماز عید کے بعد جانوروں کی قربانی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version