وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے عیدالاضحیٰ پر مختلف ممالک کے قونصل جنرلز نے ملاقات کی۔
قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ کو عید مبارکباد دی اور ان سے عید کی مبارک باد لی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے قونصل جنرل کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا جبکہ قونصل جنرل سے وزیراعلیٰ سے پوچھا کے انھوں نے قربانی کہاں کی؟
سید مراد علی شاہ نے قونصل جنرل کے جواب میں کہا کہ اپنے گاؤں سیہون میں قربانی کی ہے جبکہ سفارتکاروں نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ انھوں نے بھی قربانی کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے سفارتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے ساتھ ایک کرکٹ میچ کھیلنا چاہتا ہوں، جبکہ سفارتکاروں نے وزیراعلیٰ کو جواب میں کہا کہ ہم اپنی کرکٹ ٹیم بناکر آپ کو آگاہ کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ ٹیم اور سفارتکار ٹیم کے درمیان جلد ایک کرکٹ دوستانہ میچ ہوگا۔
عید کے موقع پر دبئی کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتھی اپنے ہمراہ ایک شاعر بھی لائے تھے دبئی کے شاعر نے عید کے مناسبت سے عربی میں ایک شعر پڑھ کر محفل کو محظوط کیا۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سے عید ملنے والوں میں دبئی، عمان، فرانس، روس، برٹش، امریکہ، چائنا، قطر، اٹلی، ایران، جاپان، افغانستان، ملائیشیا، نارتھ کوریا، بحرین کے سفارتکار شامل تھے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے مہمانوں کی گلاب جامن، پستہ برفی، بکلوہ، منی سموسے، کولڈ کینپس، ٹینڈر پاپس، چکن ڈائنامائٹس، کافی اور چائے سے تواضع کی۔
