Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلزپارٹی کا حنیف عباسی کے بیان پر ن لیگ کو فوری جواب نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے حنیف عباسی کے بیان پر ن لیگ کو فوری جواب نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی ن لیگ مخالف بیان سے وقتی طور پر گریز کرے گی، پیپلزپارٹی قیادت نے جماعت کو ن لیگ مخالف بیان بازی سے روک دیا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی رہنما ن لیگ کو جواب دینے سے روکے جانے پر ناراض ہوگئے ہیں،پی پی رہنماؤں نے قیادت سے ن لیگ کو سخت جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم اور بلاول بھٹو ملاقات کے بعد جواب دینے کا فیصلہ ہو گا، پیپلزپارٹی ن لیگ مخالف بیان بازی سے سیاسی ماحول خراب نہیں کرنا چاہتی، پی پی وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات سے قبل بیان نہیں دے گی۔

پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں پی پی مخالف بیانات کا معاملہ اٹھائے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version