پنجاب کے بعد سندھ کے مختلف شہروں میں بھی بارش کاآغاز ہوچکا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سکھراورلاڑکانہ کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے نتیجے میںنشیبی علاقے زیرآب آگئے، جبکہ بارش کے سبب متعدد فیڈرزٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں بارش کاسلسلہ اتوارتک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ شہرقائد کا موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہرمیں آج کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
کراچی میں آج ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔
شہر میں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے، آج مطلع صاف رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ رات گئے شہر میں بوندا باندی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارشیں جاری ہیں، جبکہ گرمی کی شدت میں کمی کے ساتھ ہی موسم بھی خوشگوارہوگیا ہے۔
حافظ آباد، کمالیہ، پاک پتن میں بارش سے نشیبی علاقے زیرِآب آگئے اس کے علاوہ بارش کی وجہ سے متعدد فیڈرزٹرپ ہوگئے، جس کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
