Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبرپختونخوا کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم اور فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا سے متعلق جاری کردہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن مدد اور وسائل فراہم کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version