Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امیر جماعت اسلامی کا اتوار کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اتوار کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان کردیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ مہنگی بجلی، طویل لوڈشیڈنگ، عوام دشمن بجٹ کیخلاف مظاہرے ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ قوم مایوس ہونے کی بجائے ظالم اشرافیہ سے نجات کے لیے ساتھ دے، پنجاب میں دفعہ 144 انگریزوں کا عطا کردہ قانون ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حق کے لیے آواز کو نہیں دبایا جاسکتا، حکمرانوں نے جو کرنا ہے کرلیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی بلوں کی صورت میں عوام کی زندگی عذاب کردی گئی، ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کی بجٹ پر نورا کشتی جاری ہے۔

 امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ روٹھنے منانے کی ڈرامے بازیوں کو عوام خوب سمجھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version