Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور کے مطابق اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل ایف آئی اے لاہور نے مرید کے میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم  اظہر کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم سے 7 پاکستانی پاسپورٹ، 6 شناختی کارڈ اور  مختلف فرمز کی اسٹمپ برآمد ہوئی، ملزم کافی عرصے سے  انسانی سمگلنگ میں ملوث تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی جاری ہے۔

  ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز ورک نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، انسانی اسمگلروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version