گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ سیاحتی مقام مری منفرد اہمیت کا حامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی پاکستان کے سب سے خوبصورت سیاحتی مقام مری آمد ہوئی۔
لوگوں نے اپنے درمیان گورنر سندھ کو دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور اُن کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائی۔
کامران ٹیسوری کو دیکھ کر موقع پر موجود صحافی بھی جمع ہوگئے۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی مقام مری منفرد اہمیت کا حامل ہے، شدید گرمی میں بھی مری کا موسم خوشگوار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز، خوش اخلاق اور محبت کرنے والے ہیں۔
