Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ مولانا فضل الرحمان کا اہم اعلان

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اہم اعلان کر دیا ہے۔

 جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں ریاست کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے، ریاست بے رحم ہوچکی ہے اور عوام کو اپنا دشمن سمجھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ غلامی کے خلاف جنگ لڑنے کی ہے۔ اس وقت ملک میں ریاست کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔ ملک کو اور کمزور کیوں کیا جارہا ہے؟

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شہباز شریف وزیر اعظم نہیں، بس کرسی پر بیٹھے ہیں، جمہوریت اپنا مقدمہ ہار چکی، پارلیمنٹ بھی اپنا مقدمہ ہار چکی ہے۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ نے کہا کہ بلوچستان کے بارے میں نہیں جانتا، مگر خیبر پختونخوا میں سورج غروب ہونے کے بعد پولیس تھانوں میں بند ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک جے یو آئی کا تعلق ہے تو علماء کا لفظ موجود ہے کہ یہ پاکستان کے عوام کی جماعت ہے، جے یو آئی کسی ایک مسلک یا ایک مکتب فکر تک محدود نہیں ہے، اس میں جو لوگ آئے ہیں ان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم ایک چھت کے نیچے رہنے والے لوگ ہیں، ہم وہ لوگ ہیں جو مستقبل میں اسی چھت کے نیچے رہنا چاہتے ہیں۔ آئین میثاق ملی ہے، یہ آئین ہماری ضمانت ہے۔

 جمعیت علماء اسلام کے سربراہ نے کہا کہ ہم کسی اتحاد کی مخالفت نہیں کر رہے، سیاسی لوگوں کی باہمی مشاورت کا سلسلہ چلنا چاہیے۔ بات چیت اور مشاورت کے بہتر نتائج آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version