امیدوار برائے چیئرمین پی ای سی انجینئر سید اشفاق شاہ نے کہا ہے کہ قومی ترقی میں انجینئرز کا کردار بہت اہم ہے۔
امیدوار برائے چیئرمین پی ای سی انجینئر سید اشفاق شاہ نے ڈاکٹر شہاب خوشنود اور ڈاکٹر جاوید اے کے ٹیپو کے ہمراہ یو ای ٹی ٹیکسلا کے دورہ کے موقع پر انجنئیرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی ترقی میں انجینئرز کا کردار بہت اہم ہے، انجینئرز کو درپیش مسائل اور آگے بڑھنے کے راستے پر توجہ دینا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
اس موقع پر امیدوار برائے چیئرمین پی ای سی انجینئر سید اشفاق شاہ نے وائس چانسلر اور فیکلٹی ممبران سے بھی ملاقات کی۔
سید اشفاق شاہ نے کہا کہ نوجوان نسل انجینئرنگ کے پیشے سے دور ہوتی جارہی ہے اور ہم انجینئرنگ کی ڈگری کے لیے درخواست دینے والوں کی تعداد میں کمی کا رجحان دیکھ رہے ہیں جو کہ تشویشناک ہے۔ انجینئرنگ کی ڈگریوں کے ساتھ یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد طلباء خود کو ملازمت کے مناسب مواقع تلاش نہیں کر سکتے۔
امیدوار برائے چیئرمین پی ای سی انجینئر سید اشفاق شاہ نے کہا کہ ہماری ترجیحات میں یہ بھی شامل ہے کہ گریجویٹس قومی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کر سکیں۔
