Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا؛ عمر ایوب کے بعد ایک اور عہدیدار نے استعفیٰ دے دیا

پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور رہنما جنید اکبر  نے بھی پارٹی کی کور کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میرا گھر ہے، میں کسی گروپ کا حصہ ہوں نہ کبھی ہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے چند مخصوص لوگ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملنے جاتے ہیں لیکن ہمیں ملنے نہیں دیا جاتا۔

جنید اکبر نے کہا کہ ان لوگوں کے ایک دوسرے کے ساتھ مفادات ہیں، ہمیں صرف یہی بتایا جاتا ہے موجودہ پارٹی پالیسی بانی پی ٹی آئی کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ سارے فیصلوں کے بینفشری یہی لوگ اور خاندان ہیں، میں کارکنان کی تنقید کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ پارٹی فیصلوں میں میرا کوئی اختیار نہیں اور نہ ہی بانی پی ٹی آئی تک میری رسائی ہے، کارکنان کے ساتھ مل کر احتساب کیلئے تحریک شروع کریں گے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف رہنما کا یہ استعفیٰ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کے پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version