Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں سمندری ہوائیں بحال، گرمی کی شدت میں کمی متوقع

کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے پرآج سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت مطلع جزوی ابر آلود اور موسم گرم اور مرطوب ہے، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان، جبکہ گرمی کی شدت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہوا میں نمی کا تناسب 73  فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں اس وقت 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں اس کے علاوہ شام کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version