امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی سے متعلق بڑا بیان دیدیا ہے۔
امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کی ضمانت تک منانے اور راضی کرنے کے الفاظ کے کیامعنی ہیں؟ پی ٹی آئی کیخلاف موقف اور تحفظات بہت سنجیدہ ہیں، پی ٹی آئی مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو خوش آمدید کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اختلافات دور کرنا چاہتی ہے تو مناسب ماحول ترتیب دینے کیلئے آمادہ ہیں، پی ٹی آئی قیادت میں یکسوئی کا فقدان ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے ابھی تک مذاکراتی ٹیم کا اعلان نہیں کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے بیان دیا کہ جے یو آئی کیساتھ اتحاد نہیں ہو سکتا، دو متوازی باتوں سے کوئی رائے قائم کرنے میں مشکل ہے، بہتر سیاسی ماحول ترتیب دینے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں۔
امیر جے یو آئی (ف) نے کہا کہ سیاسی جماعت مسئلے کے حل اور مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کرتی، آئین تمام اداروں کے دائرہ کار کا تعین کرتا ہے، ملکی دفاع کیلئے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فاٹا کی ترقی کیلئے 10 سال تک ہر سال 100 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، آج تک فاٹا کی ترقی کیلئے 100 ارب روپے مکمل نہیں کیے گئے۔
امیر جے یو آئی (ف) نے کہا کہ جے یو آئی پاک چائنہ تعلقات کی بھر پور حمایت کرتی ہے، ہم ابھی تک سرمایہ کاری کیلئے چائنہ کا اعتماد بحال نہیں کر سکے، امریکا کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں۔
