سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی میں واپسی سے متعلق بڑا اعلان کر دیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پارٹی چھوڑنے کا میں نے کبھی نہیں کہا پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے بےچین ہوں، جنید اکبر جیسا قیمتی شخص پارٹی سے مستعفی ہو گیا، پرویزالہٰی، شاہ محمود، اسد قیصر جیسے لوگ پارٹی کو کھڑا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں، انتظار پنجوتھہ نے پیغام دیا تھا کہ بانی آپ سے ملنا چاہتے ہیں، اعجاز چوہدری تو کہتے ہیں پارٹی قیادت نے کبھی ہمیں پوچھا نہیں، بانی ہی فیصلے کرتے ہیں مگر ان کے پاس درست معلومات ہونی چاہئیں بانی پی ٹی آئی کو درست معلومات فراہم نہیں کی جاتیں۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مینڈیٹ پر جس روز ڈاکا ڈالا گیا اسی روز احتجاج کی کال کیوں نہیں دی گئی؟ گرینڈ اپوزیشن اتحاد بننا وقت کی ضرورت ہے گرینڈ اپوزیشن اتحاد کو پی ٹی آئی قیادت لیڈ کرے۔
سابق وزیر کا کہنا ہے کہ پارلیمان کام تب کرے گی جب وہ منتخب ہو کر آئے، عوام نے کہا ہم بادشاہ کا اختیار نہیں مانتے جس کے نتیجے میں پارلیمانی نظام آیا ہم نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ ہم عورتوں سے ووٹ مانگیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 انتخابات میں خواتین سے ووٹ مانگے گئے اور اس کا رسپانس سامنے آیا مطلب یہ ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل روشن ہے۔
