Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر خزانہ کی ایف بی آر کو ہدف سے زیادہ محصولات جمع کرنے پر مبارکباد

وزیر خزانہ نے مالی سال 2023-24 کے لیے ہدف سے زائد محصولات جمع کر نے پر ٹیم ایف بی آر کو مبارکباد دی۔

 ایف بی آر کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا، جبکہ وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے لاہور سے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

ایف بی آر نے بتایا کہ اجلاس میں وزیر خزانہ نے 9311 ارب روپے کے محصولات جمع کرنے کی مثالی کارکردگی پر ٹیم ایف بی آر کو مبارکباد دی۔

ایف بی آر کے مطابق وزیر خزانہ نے چیئرمین ایف بی آراور بورڈ کے ممبران کے ہمراہ ایف بی آر کی شاندار کارکردگی پر کیک کاٹا، اس کے علاوہ اجلاس میں محصولات کی وصولی، ڈیجیٹائزیشن اور معیشت کو دستاویزی شکل دینے کے لئے ایف بی آر کے اقدامات کی بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version