شہر قائد کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 31.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
کراچی شہر میں آج ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 10 تا 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے جبکہ آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ سمیت ملک بھر میں 5 جولائی سے مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا۔
