Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کا دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ میں کون سا نمبر اور کتنے ممالک میں بغیر ویزا پاکستانی جاسکتے ہیں؟

رواں برس کی دوسری ششماہی کیلئے دنیا کے تمام ملکوں کے پاسپورٹس کی درجہ بندی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں ایشیائی ملک سنگاپور کے پاسپورٹ کو طاقتور ترین قرار دیا گیا ہے، سنگاپور کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد 195 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔

فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور اسپین کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں جن کے حامل افراد کو 194 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہوجاتی ہے۔

آسٹریا، جنوبی کوریا، فن لینڈ، آئرلینڈ، لگسمبرگ، سویڈن اور نیدرلینڈز کے پاسپورٹس 193 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

بیلجیئم اور برطانیہ کے حصے میں چوتھا نمبر آیا اور ان ممالک کے پاسپورٹس سے 192 ممالک میں ویزا فری رسائی مل سکتی ہے۔

191 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ ناروے، پرتگال اور سوئٹزر لینڈ کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر 5 ویں نمبر پر رہے۔

فہرست میں پاکستان کا پاسپورٹ ایک بار پھر سے کمزور ترین رینکنگ کے ساتھ نچلے درجے پر موجود ہے، اسے فہرست میں 104ویں نمبر پر رکھا گیا ہے اور کمزور ترین پاسپورٹ کا حامل چوتھا ملک قرار دیا گیا ہے۔

  پاکستان کے پاسپورٹ پر 34 ملکوں میں بغیر ویزے کے داخل ہو سکتے ہیں، پاکستان کے بعد عراق کو 105 ویں، شام کو 106 ویں اور افغانستان کو 107 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version