Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نئے ٹیکس کا اطلاق؛ بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لئے اہم خبر

بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لئے اہم خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے، سعودی ائیر، امارات سمیت تمام ایئرلائنز نے پاکستان سے جانے والی تمام پروازوں پر نئی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگادی ہے۔  جس کے تحت اکانومی اور اکانومی پلس ٹکٹ پر ایف ای ڈی میں 150 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

 نئے ٹیکس کے اطلاق کے بعد اکانومی کلاس کے ٹکٹ پر ایف ای ڈی 5 ہزار روپے سے بڑھا کر 12 ہزار 500 روپے کردی گئی ہے۔

پاکستان سے کلب کلاس اور امریکا کی پروازوں پر ایف ای ڈی ڈھائی لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے تین لاکھ روپے کردی گئی جبکہ مڈل ایسٹ اور افریقہ کی پروازوں پر ایف ای ڈی 75 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 5 پانچ ہزار روپے کردی گئی ہے۔

پاکستان سے یورپ کی پروازوں پر ایف ای ڈی ڈیڑھ لاکھ روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ 10 ہزار روپے مقرر جبکہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور فار ایسٹ ایشیا جانے والی پروازوں پر ایف ای ڈی میں 40 فیصد اضافہ کر کے 2 لاکھ 10 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version