Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبرپختونخوا بجلی کی پیداوار میں خصوصی استعداد رکھتا ہے، گورنر کے پی

گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا بجلی کی پیداوار میں خصوصی استعداد رکھتا ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی کی دوشنبے میں تاجک وزیر توانائی جمعہ دلیر سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں کرغزستان، تاجکستان، افغانستان اور پاکستان کے درمیان توانائی کے منصوبے پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ کاسا 1000 چار ممالک میں توانائی کی فراہمی کا اہم منصوبہ ہے، منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں توانائی کے شعبے کو استحکام ملے گا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے تاجک وزیر توانائی کو دورہ پشاور کی دعوت دی۔

تاجک وزیر کا کہنا تھا کہ دوروں سے ممالک میں قربت بڑھتی ہے اور عوامی مسائل حل ہوتےہیں۔

تاجک وزیر نے گورنر خیبرپختونخوا کو خصوصی سوینئر بھی پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version