وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ حقائق جانے بغیر قانون کو ہاتھ میں لینے والا کوئی گروہ نہیں بچے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں اتحاد بین المسلمین کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات واقعہ سب کے لیے باعث تشویش ہے اور اتحاد بین المسلمین ہم سب کی ضرورت ہے، جبکہ مجھ پر13کروڑ عوام کی ذمےداری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اتحادبین المسلمین کے لیےفعال کردر ادا کرنےکی ضرورت ہے، اور سب کی کوشش ہے دین کاخوبصورت چہرہ پیش کریں۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ میراتعلق ایک مذہبی گھرانے سے ہے، سب کی ذمہ داری ہے کہ اسلام کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نبی پاکﷺکااحترام میرے خون میں شامل ہے، جبکہ 2017میں ہمیں نفرت انگیز مہم کانشانہ بنایاگیا، اس کے علاوہ ہم سب مسائل کوحل کرنا چاہتے ہیں۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ہمارا مذہب امن اور محبت کا ہے، جبکہ بچے سے زیادتی کے واقعہ کو مذہب کامعاملہ بنادیاگیا، مقدس کتاب کی بے حرمتی پر دل تڑپتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ الزامات کی سچائی کا تعین بھی ہونا چاہیے، جبکہ کچھ بھی ہو اپنی عدالت لگانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، مجرم کو پکڑ کر قانون کے حوالےکریں، مذہب کو رسوا کرنے والے سب سے بڑے مجرم ہیں۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ جڑانوالہ جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے فیصلےکرنے ہوں گے، پولیس کے پہنچنے سے پہلے جلاؤ گھیراؤ شروع ہوجاتا ہے، اچانک اعلان کردیا جاتا ہے، لوگ جمع ہوجاتے ہیں، جبکہ حق اور سچ کاساتھ دینا میری اور آپ کی ذمےداری ہے۔
،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 2017 میں سیاسی گول سیٹ کرنے کے لیے ہم پر الزام لگائےگئے، جبکہ ہم نے باتیں بھی سنیں،گالیاں بھی کھائیں، اس کے علاوہ آئی جی پنجاب نے بتایا 50 ہزار اکاؤنٹس،پ یجز ختم کیے ہیں، آپ لوگوں کی نظر میں بھی ایسی کوئی چیز ہوتو ہمیں بتائیں۔
مریم نواز نے کہا کہ بچیوں کے اسکول کے بارےمیں ایک حضرت فتویٰ دے رہے ہیں، اور سب جانتے ہیں حضورﷺکےکیا احکامات اور فرمان ہیں جبکہ اس کے مخالف جاکر کوئی فتویٰ دینا بذات خو بہت بڑا جرم ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ دوسروں پر تہمت لگانا بہت بڑا گناہ ہے، جس کے پاس مائیک ہے وہ سمجھتا ہے اسےعزت اچھالنےکی آزادی ہے جبکہ سیاسی مخالفت پر کسی کی عزت تارتار نہیں ہونی چاہیے۔
مریم نواز نے مزید یہ بھی کہا کہ الزام لگانےکا مقصد کسی کی عزت اچھالنا ہےتو جواب دیناپڑےگا، جبکہ میڈیا اس بات پراصرار کرےکہ جھوٹ بولیں اور پکڑا نہ جائے توایسا نہیں ہوگا۔
