پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر عامر مغل کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے وکیل عاصم بیگ نے پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر مغل کو ڈی سی آفس کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر کی گرفتاری پر سابق وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 6 جولائی پی ٹی آئی کا جلسہ ہے اور آج عامر مغل کو گرفتار کر لیا گیا، پاکستان میں آئین اور قانون عملی طور پر معطل ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بیجنگ میں سی پیک کانفرنس کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا، ہم نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے پٹیشن دائر کی ہے لیکن اسوقت آئینی حقوق بھی سلب ہیں جب چاہے جس کو چاہیں گرفتار کر لیں۔
