اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے پچیسویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کیپٹن کرنل شہر خان شہید نے کارگل کے محاذ پر بے مثال بہادری، جرآت اور شجاعت کا مظاہرہ کیا، جس کی دشمن بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا۔
انہوں نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے دفاع کیلئے جان کی پرواہ کیے بغیر لڑنے کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر اور ان کے اہلِ خانہ پوری قوم کیلئے قابل فخر ہیں، افواجِ پاکستان کی اس ملک کے دفاع کی خاطر لازوال قربانیاں ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم پاک فوج کے جوانوں کے ملک کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم کو سلام پیش کرتی ہے۔
