Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹیل مل کی نجکاری کے عمل پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسٹیل مل کی نجکاری کے عمل پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نجکاری کا عمل شفاف ہوگا، خلاف ضابط کوئی کام نہیں ہوگا، نجکاری کے عمل پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نجکاری کےعمل پر ایوان اورممبران کواعتمادمیں لیں گے کوئی ایسی چیز نہیں ہوگی جس میں شفافیت نہ ہو۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک کو اسٹیل ملز کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان ہوا، بطور اتحادی ہم نے مل کر فیصلے کرنے ہیں۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کے دور میں پاکستان اسٹیل کے لیے 3 بڈز آئیں، بڈ نمبر 2 اور 3 ملا کر بھی بڈ نمبر ون کے برابر نہیں تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرویز مشرف، شوکت عزیز نے منت تر لے کر کے انہیں منایا، ایک اسپشل کمیٹی بننی چاہیے جو اسٹیل مل کی نجکاری کو دیکھے کہ اب تک کیوں نجکاری نہیں ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version