شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے، نمی کے باعث گرمی کی شدت 38 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔
آج تھرپار کر، عمرکوٹ، سکھر، بدین، لاڑکانہ، قمبر، شہداد کوٹ اور میرپور خاص میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
