Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج ہوگا

محرم الحرام 1446 کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج ہوگا۔

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عبدالخبیرآزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں شام 7 بجے شروع ہوگا۔

اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی کوئٹہ کےاراکین بھی شرکت کریں گے جبکہ دیگرصوبوں کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

محرم الحرام کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی ہی کریں گے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version