کراچی میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔
زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا محمد سلفی کی صدارت میں اختتام پذیر ہوگیا۔
شہادتوں کے حوالے سے زونل رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا محمد سلفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات میں زونل رویت ہلال کمیٹی جبکہ کوئٹہ میں مرکزی اجلاس ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں مطلع مکمل ابر آلود ہے جس کی وجہ سے چاند نظر آنا مشکل ہے، مختلف علاقوں سے چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
