Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کو برطانیہ جاتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا ہے۔

شوکت یوسفزئی نے ایئرپورٹ پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اپنی بیٹی سے ملاقات کرنے مانچسٹر جارہا تھا، اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے روک لیا، بتایا گیا کہ آپ پر بیرون ملک سفر پر پابندی ہے، آپ کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ بھی بتایا گیا کہ گرفتاری کا بھی آرڈر موجود ہے، ایئرلائن نے بورڈنگ کارڈ بھی جاری کیا تھا۔

شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ ایف آئی اے نے سامان واپس کر کے گرفتار نہیں کیا، اسلام آباد موجودہ حکومت زیادتی کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی شوکت یوسفزئی کو پشاور ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا تھا، انہیں اس وقت آف لوڈ کیا گیا جب وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جا رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version