Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کی انٹرمیڈیٹ اورسیکنڈری ایجوکیشن میں کامیاب ہونے والے طالب علموں کو مبارک باد

وزیراعظم شہباز شریف نے انٹرمیڈیٹ اورسیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے امتحانات میں دانش اسکول کے طالب علم محمد آیان کاشف کو اول آنے پر مبارک باد دی۔

وزیراعظم نے محمد آیان، ان کے اہل خانہ اور اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ دانش اسکول میانوالی کے محمد آیان کاشف نے بورڈ کے امتحان میں 1190 نمبر لے کر اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ دانش اسکول کے بچے اور بچیاں کامیابی اور قابلیت کی نئی مثال بن کر ابھر رہے ہیں،جبکہ دانش سکول کا دائرہ پورے پاکستان میں پھیلائیں گے اور علم کے نور سے ملک میں تبدیلی لائیں گے۔

وزیراعظم نے بورڈ امتحان میں دوئم آنے والے معاذ حیدر اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ماہین سجاد کو بھی مبارک دی، اس کے علاوہ وزیراعظم نے سائنس گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی تین طالبات عبیرہ اشرف، زینب آصف اور سحر شکیل کو بھی مبارکباد دی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی میٹرک میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارک دی، اورتمام طلبہ کو مزید کامیابیوں کے لئے دعا دیتے ہوئے کہا کہ میری دعائیں اور نیک تمنائیں ہر محنتی طالب علم کے لئے ہے۔

 مریم نوازنے میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے لئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میرے بچو! قوم کو آپ پر فخر ہے۔  رکنا نہیں، آگے بڑھنا ہے، بڑھتے جا نا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version