گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ مادرملت فاطمہ جناح کا کردارخواتین کے لئے مشعل راہ ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مادر ملت فاطمہ جناح کی برسی کے موقع پر کہا کہ
مادرملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
گورنرسندھ نے کہا کہ تحریک پاکستان سے تکمیل پاکستان تک مادرملت فاطمہ جناح نے بے مثال کردار ادا کیا اورتحریک پاکستان میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنایا۔
