سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا عوام پاکستان پارٹی میں شمولیت سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو نئی سیاسی جماعت بنانے پر گڈ لک کہتا ہوں، وہ بھی اس ملک کو بہتر کرنے کی کوشش کریں۔
انہوں نے کہا کہ میری حالت دیکھ لیں، مجھ سے چلا بھی نہیں جا رہا، میں نے کیا سیاست کرنی ہے، ابھی عملی سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کا حصہ نہیں بنوں گا۔
اس سے قبل 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست کے سلسلے میں اسد عمر انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ بڑی مشکل سے چل کر آیا ہوں، میری حاضری مکمل ہو چکی، واپس جانے کی اجازت دے دیں، جس پرعدالت نے اجازت دے دی۔
