Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محرم الحرام میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کی بندش ہوگی یا نہیں؟ بڑا فیصلہ ہوگیا

محرم الحرام میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کی بندش سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں چاروں صوبوں، جی بی اور آزاد کشمیر میں محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں یکم سے 10محرم کے دوران جلوس اور مجالس کی ڈرون کوریج پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا، فیصلہ کیا گیا کہ انٹرنیٹ اور موبائل فون کی بندش کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے تناظر اور صوبوں کے مشاورت سے ہوگا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ انٹرنیٹ اور موبائل فون کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، زمینی حقائق اور سیکیورٹی صورتحال کے مطابق فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے، امن سے متعلق صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جلوسوں و مجالس کی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے اور ضابطہ اخلاق پر پابندی کرائی جائے جبکہ مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کی سیکیورٹی پر توجہ دی جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے بارشوں کے پیش نظر جلوسوں اور مجالس کیلئے پیشگی پلان تیارکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پرسخت چیکنگ کا حکم دیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version