Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلور ملز کا آج سے ملک بھر میں گندم کی پسائی اور فراہمی بند کرنے کا اعلان

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے کاروبار بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، آج سے ملک بھر میں فلور ملز نے گندم کی فراہمی اور پسائی کا کام بند کردیا ہے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری عامر عبداللہ نے کہا کہ کل 11 جولائی سے ملک بھر کی فلور ملیں بند کردیں گے، فلور ملوں کی پسپائی جب تک بند رکھیں گے جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے۔

انکا کہنا تھا کہ آج سے ملک بھر کی فلور ملیں مکمل بند کردیں گے، اگر حکومت سنجیدہ ہے اور مطالبات کو مانے تو ہمیں ہڑتال کا کوئی شوق نہیں ہے۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ بھینس کالونیوں اور جانوروں کے چوکر کی سپلائی بھی بری طرح متاثر ہوگی، ایف بی آڑ کے ٹیکس کے نفاذ سے آٹا 8 سے 10 روپے فی کلو مہنگا ہوگا۔

چوہدری عامر عبداللہ نے مزید کہا کہ فلور ملرز ود ہولڈنگ ایجنٹ نہیں بن سکتے، ٹیکس جمع کرنا حکومت کا کام ہے ہمارا نہیں، ہم ٹیکس کی ادائیگی پہلے بھی کررہے ہیں مزید دے سکتے ہیں طریقہ کار ہر اعتراض ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version