Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

جرمن قونصلیٹ جنرل کراچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں موجود جرمن قونصل خانے میں غیر معینہ مدت کے لئے ویزے کا اجراء بند کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر آئندہ احکامات تک ویزا سروس معطل رہے گی، تاہم اس دوران یورپی شہریوں کیلئے ویزہ سروس بحال رہے گی۔

ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یہ معطلی قونصل خانے کے عملے اور درخواست دہندگان دونوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کی کوششوں کے حصے کے طور پر کی گئی ہے۔

قونصلیٹ نے ویزا درخواست دہندگان کو مشورہ دیا کہ وہ سرکاری چینلز کے ذریعے کسی بھی تبدیلی کے بارے میں اپ ڈیٹ رہیں اور اگر ضروری ہو تو متبادل انتظامات تلاش کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version