Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی؛ اتحاد ٹاؤن سے کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر گرفتار کر لیا گیا، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ کراچی میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈرگرفتارکرلیا گیا ہے، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر مواد برآمد کیا گیا۔ 

کراچی میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد ٹاؤن میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک ملزم گرفتارکیا گیا ہے، ملزم کی شناخت محمد شعیب کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم شعیب درہ آدم خیل کا کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر تھا، گرفتارملزم کے سرپر20 لاکھ روپے انعامی رقم مقررہے۔

آصف اعجازشیخ نے کہا کہ ملزم نے خیبرایجنسی کی کوئلہ کان کے 16 مزدوروں کو اغوا کرکے قتل کیا تھا۔ ملزم اغوا برائے تاوان، فوجی قافلوں پرحملے امن لشکر سے مقابلے میں ملوث ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم کا بیٹا ذکا اللہ پاک فوج سے مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے۔ ملزم محرم الحرام میں ماتمی جلوس پر خود کش حملہ کروانا چاہتا تھا۔

آصف اعجازشیخ نے مزید کہا کہ ملزم سے کلاشنکوف، دستی بم، بارودی مواد اور آئی ای ڈی برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version