پاکستان بار کونسل کے ممبران نے پہلی خاتون چیف جسٹس عالیہ نیلم سے چیمبر میں ملاقات کی۔
ممبر پاکستان بار کونسل پیرمسعود چشتی، احسن بھون، حفیظ چوہدری نے خاتون چیف جسٹس کو مبارکباد دی اور پھولوں کےگلدستے بھی پیش کئے۔
ممبر پاکستان بار کونسل پیرمسعود چشتی نے ملاقات کے دوران کہا کہ خاتون چیف جسٹس صوبے کےعوام کو انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں گی، اس کے علاوہ پاکستان بار کونسل کے ممبران نے چیف جسٹس سے باہمی امور پرتبادلہ خیال بھی کیا۔
