Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں بجلی کے ہوشربا ریٹس کے حوالے سے حیرت انگیز انکشاف

پاکستان میں بجلی کے ہوشربا ریٹس کے حوالے سے حیرت انگیز انکشاف سامنے آئیں ہیں۔

کراچی میں ایس ڈی پی آئی نے بجلی ٹیرف پر کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس سیج کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز کے حکومت پاکستان سے بجلی معاہدے میں امریکی انفلیشن کو انڈیکس کیا گیا ہے۔

ایس ڈی پی آئی کے ریسرچ فیلو ڈاکٹر خالد وحید اور احد نظیر نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی امریکا میں ہوگی اور بجلی کی قیمت پاکستان میں بڑھے گی، جبکہ آئی پی پیز امریکی مہنگائی کی قیمت پاکستانیوں سے وصول کرتی ہیں۔

ڈاکٹر خالد وحید نے دوران بریفنگ انکشاف کیا کہ آئی پی پیز کے ٹیرف میں امریکی انفلیشن کو بھی انڈیکس کیا گیا ہے جبکہ امریکی ڈالر کی قدر گرنے پر بھی پاکستان میں بجلی کا ٹیرف بڑھے گا۔

ڈاکٹر خالد وحید نے یہ بھی کہا کہ امریکا میں انفلیشن کی وجہ سے سال 2019 سے 2024 کے دوران ٹیرف کمپوننٹ میں  253 فیصد کا اضافہ ہوا ، جبکہ ڈیٹا کے مطابق 2019 میں پاکستان میں کیپسٹی چارجز کی رقم 3 روپے 26 پیسے فی یونٹ تھی۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سال 2024 میں بجلی کے کیپسٹی چارجز بڑھ کر 10 روپے 34 پیسے فی یونٹ ہوگئے، اس کے علاوہ امریکی مہنگائی کے ساتھ مقامی ملکی مہنگائی کا اثر بھی کیپسیٹی چارجز میں شامل ہوگا جو عوام دے گی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ ملک میں شرح سود بڑھنے سے چار سال میں سے بجلی کے یونٹ میں سودی ادائیگی 343 فیصد بڑھ گئی، جبکہ آئی پی پیز کے ورکنگ کیپٹل نے چار سال میں بجلی کا ایک یونٹ 716 فیصد مہنگا کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بجلی کے ٹیرف میں 12 سے 20 فیصد تک ٹیکس جبکہ 70 فیصد کیپسٹی چارجز ہیں، جبکہ پاکستان میں بجلی کی پیداواری گنجائش 43 ہزار میگاواٹ اور ٹرانسمیشن کی صلاحیت 23 ہزار میگاواٹ ہے۔

بریفنگ میں یہ بھی کہا کہ ملک میں سولرائزیشن کی وجہ سے شہریوں پر کیپسٹی چارجز کا اثر مزید بڑھے گا، پاور پلانٹ لگانے میں سیاسی فائدہ اور ٹرانسمیشن لائن بچھانے میں سیاسی فائدہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version